19 جون 2016 - 11:57
روسی وزیر دفاع کی شامی صدر سے ملاقات + تصاویر

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو اور شام کے صدر بشار اسد نے باہمی ملاقات میں دہشت گردوں کے ساتھ جنگ اور شام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ہفتے کے دن شام کے دارالحکومت دمشق میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی اور دوطرفہ فوجی تعاون کے بارے میں مذاکرات کئے۔

شام کے صدر اور روس کے وزیر دفاع نے اس ملاقات میں شام میں دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک ان کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر تاکید کی۔


۔۔۔۔۔۔۔

/169